کراچی (جنگ نیوز) امریکا میں شاندار ڈانس پر فارمنس کے بعد جمعہ کو پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف(ڈمی) ”خبرناک“پہنچے ۔ شو کے دوران بھارت کے جنگی جنون کا جواب دینے کےلئے سابق کمانڈوکی دبنگ انٹری دکھائی جائے گی۔ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پرویزمشرف (ڈمی) کا کہنا تھا کہ ڈانس میں کیا برائی ہے یہ تو اعضا کی شاعری ہے۔ ”خبرناک“ کی میزبان عائشہ جہانزیب نے اُن پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ جی بالکل! یہ اُن اعضا کی شاعری ہے جن میں درد نہیں ہوتا۔ سابق صدر مشرف (ڈمی) نے میاں صاحب کو مشورہ بھی دیا کہ وہ بھارت کی مسکراہٹ پر نہ جائیں کیونکہ ہاتھی کے دانت کھانے کے اور ، اور دِکھانے کے اورہوتے ہیں۔ نمبر جینئس نعیم سیالکوٹی کے سامنے گردش ایام بے بس نظر آئیں گے، ساجد بھائی کا چیلنج ، پاہ جی کی دلچسپ گفتگو، حالات حاضرہ اور طنزو مزاح سے بھرپورشو ناظرین رات11 بجکر5منٹ پر ملاحظہ کرسکیں گے۔