• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
سیالکوٹ (نمائندہ جنگ) ناقص میٹریل کا استعمال کرنے اور بروقت کام مکمل نہ کرنے والے ٹھیکیداروں کوبلیک لسٹ کیا جائے اور آئندہ ان ٹھیکیداروں کو کام نہ دیا جائے تاکہ  ضلع سیالکوٹ  میں ہونے والے تعمیراتی کاموں میں بہتری لائی جاسکے۔ یہ ہدایات ڈی سی او سیالکوٹ ڈاکٹر آصف طفیل نے ضلعی ڈویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں ضلع سیالکوٹ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے دوران جاری کیں ۔ انہوں نے پبلک ہیلتھ انجینئر نگ اور لوکل گورنمنٹ کے مقامی حکا م کو تلقین کی کہ ترقیاتی کاموں میں معیار کو یقینی بنانے کیلئے ان کی سخت نگرانی کی جائے انہوں نے کہاکہ صرف اچھی شہرت اور ساکھ کے حامل ٹینڈرز بھرنے والے ٹھیکیداروں کو ورک آرڈر جاری کئے جائیں ۔ قبل ازیں زیر تربیتی اسسٹنٹ کمشنر(افسران) نے ڈی سی او نے ملاقات کی ۔
تازہ ترین