• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن سے جاری کردہ الطاف حسین کی نئی ویڈیو،بیمار نظر آرہے ہیں

لندن (مرتضیٰ علی شاہ) متحدہ قومی موومنٹ لندن نے تنظیم کے بانی الطاف حسین کے حوالے سےایم کیو ایم پاکستان کے ارکان اسمبلی کی جانب سے ان قیاس آرائیوں کا تدارک کرنے کیلئے اب الطاف حسین بات کرنے کے بھی قابل نہیں رہے ہیں اور کوئی دوسرا شخص آواز بدل کر ان کے بیان جاری کر رہا ہے ان کی نئی ویڈیوز جاری کردی ہیں، تاہم نئی جاری کردہ ویڈیو زمیں بھی الطاف حسین بیمار نظر آرہے ہیں ان سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کی صحت بہتر نہیں ہے اور ان کا وزن بہت بڑھ چکا ہے۔ الطاف حسین کی آواز سے صاف ظاہر ہے کہ نہ صرف یہ کہ ان کی صحت بہتر نہیں ہے بلکہ اب پارٹی پر ان کی پہلے جیسی گرفت بھی حاصل نہیں رہی ہے۔ نئی ویڈیوز میں ایم کیو ایم کے بانی ان لوگوں پر گرجتے برستے نظر آ رہے ہیں جن لوگوں نے کہا تھا کہ ان کی آواز ڈب کی جا رہی ہے انھوں نے ایم کیو ایم پاکستان کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنی نشستوں سے استعفیٰ دیدیں اور دوبارہ الیکشن لڑ کر مینڈیٹ حاصل کریں، انھوں نے الزام لگایا کہ ایم کیو ایم پاکستان مقامی کمیونٹیز کے مفادات کے خلاف کام کر رہی ہے اور اس کے رہنما ذاتی مفادات کیلئے فیصلے کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ الطاف حسین نے 2ہفتے قبل ندیم نصرت، واسع جلیل اور مصطفیٰ عزیز آبادی کے ذریعے ارکان اسمبلی کو استعفیٰ دینے کی ہدایت کی تھی لیکن ایک کے سوا کسی نے اس ہدایت پر عمل نہیں کیا۔
تازہ ترین