گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ڈسٹرکٹ بار گوجرانوالہ آج ہائیکورٹ کے مقامی بنچوں کا اعلان نہ ہونے کیخلاف عدالتی بائیکاٹ کریگی اور وکلاء عدالتوں میں پیش نہ ہونگے ضلع کچہری میں ایک اجلاس بھی منعقد ہو گا جس میں 20اکتوبر کو پنجاب بار کونسل میں ہونیوالے اجلاس میں شرکت کے حوالے سے مشاورت بھی کی جائیگی۔