گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گوجرانوالہ کی گیارہ ٹیموں نے شہر اور گردونواح کے مختلف علاقوں میں ناکہ بندی کر کے پانچ سو سے زائد ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنے اور غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو قابوکر لیا ،ای ٹی او ایکسائز حبیب اللہ چٹھہ کی نگرانی میں ایکسائز آفیسران رانا گلزار احمد ، نیئر زمان نامجد بٹر و دیگر نے ضلع بھر کی مختلف تحصیلوں کی انٹری اور خارجی سڑکوں سمیت اندرون شہر میں ناکہ بندی کی تھی ،ترجمان انسپکٹر نیئر زمان کے مطابق ان میں سے ساڑھے چار سو گاڑیوں کے کاغذات قبضہ میں لے لئے گئے جبکہ پچاس سے زائد گاڑیوں کے ڈرائیوروں اور ملاکن کے پاس گاڑی کے کاغذات نہ ہونے کی وجہ سے انہیں مختلف پولیس اسٹیشنوں کے احاطہ جات میں بند کر دیا گیا تاہم بااثر افراد نے اپنی اپنی گاڑیاں چھڑوانے کیلئے رات گئے سفارشوں کا تانتا باندھے رکھا۔