گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ڈسٹرکٹ بار گوجرانوالہ کا وفد فیصل آباد ڈسٹرکٹ بار میں ہائیکورٹ بنچ کے حوالے سے مشاورت کیلئے صدر بار وقار حسین بٹ ، جنرل سیکرٹری سید عمران حیدر نقوی کی قیادت میں فیصل آباد کیلئے روانہ ہوا ،جنرل سیکرٹری عمران حیدر نقوی کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ بنچ پانچوں ڈویژن کا مسئلہ ہے اس لئے تمام ڈویژنز کی بارز سےمشاورت کرنے کے بعد ہی کوئی مضبوط لائحہ عمل تیار کیا جائیگا۔