• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمہوریت پر پرویز مشرف کی تنقید آمریت کی سوچ ہے، منظور خان لُنڈ

ڈیرہ غازیخان(نامہ نگار)ملک کا بیڑاغرق سیاست دانوں نے نہیں فوجی آمروں نے کیا،جمہوریت پر پرویز مشرف کی تنقید آمریت کی سوچ ہے، پاکستان میں بحالی جمہوریت اور پارلیمنٹ کیلئے سب سے زیادہ قربانیاں پیپلز پارٹی نے دی ہیں ،پیپلز پارٹی نے اپنی حکمرانی کی مدت پوری کرکے جمہوری اندا ز میں اقتدار منتقل کیا ،موجودہ حکومت کو بھی جمہوریت کے تسلسل کیلئے سپورٹ کیا ۔حکومت کو اقتدار کی مدت پوری کرنے دینگے 2018،ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور خان لُنڈ ایڈووکیٹ نے سینئر رہنما باباطاہر شاہ کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔  انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک کی نگہبان اور جمہوریت کی رکھوالی ہے ۔ملک کسی اور مارشل لاکا متحمل نہیں ہوسکتا،
تازہ ترین