محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی)نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو گرفتارکرلیا، جس کے سر کی قیمت 10 لاکھ روپے مقرر تھی۔
سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی ڈیرہ اسماعیل خان میں پہاڑپورکے مقام پر کی گئی جہاں سے دہشت گرد سعید رفیق کوگرفتار کیاگیا۔
بنوں کا رہائشی اور کالعدم تنظیم سے وابستہ سعید رفیق سیکورٹی فورسز اور پولیس پرمتعدد حملوں میں مطلوب تھا۔