سپریم کورٹ نےپی پی 78 جھنگ سے راشدہ یعقوب کی نااہلی کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے الیکشن کمیشن کو اس حلقے میں دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم دے دیا۔الیکشن ٹربیونل نے ن لیگ کی راشدہ یعقوب کو اثاثے چھپانے پرنااہل قراردیاتھا۔
سپریم کورٹ نے حکم امتناع پرراشدہ یعقوب کی رکنیت بحال کی تھی۔جسٹس دوست محمد نے راشدہ یعقوب کی اپیلوں پر چار مارچ کو فیصلہ محفوظ کیا تھا جسے آج سنا دیا گیا۔
ن لیگ کی رہنما راشدہ یعقوب کیخلاف اہلسنت والجماعت کے سربراہ احمد لدھیانوی نے الیکشن ٹربیونل میں درخواست دائر کی تھی ۔