• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور ،بی وی ایچ کے ملازمین کاصوبائی وزیر کے گھر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بی وی ایچ بہاول پورکے ملازمین کاصوبائی وزیر ملک اقبال چنڑ کے گھر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ‘ مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھارکھے تھے، جس پربی وی ایچ انتظامیہ کے خلاف نعرے درج تھے۔ بی وی ایچ بہاول پورکے ملازمین محمدعامر‘ محمددلشاد ،محمدامیرظہور،حق نواز ،شوکت علی ،محمدیوسف ،محمدآصف ودیگرنے گذشتہ روز صوبائی وزیر ملک اقبال چنڑ کے گھر کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال انتظامیہ نے مبینہ طورپر   رشوت لیکر ہمیں بھرتی کیا، اب مزیدرقم کاتقاضہ کررہے ہیں، جس کی شکایت ہم نے چیف سیکریٹری پنجاب کوکی، جس پر  اب ہمیں ، دھمکیاں دی جارہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہمیں اس حوالے سے بنائی گئی انکوائری کمیٹی پراعتمادنہ ہے ،اورکسی غیرجانبدار آفیسر ان پر مبنی انکوائری کمیٹی مقرر کی جائے۔ یادرہے کہ ان ملازمین کے خلاف جعلی ڈگریوں کے زریعے ملازمت حاصل کرنے کے حوالے سے ایم ایس بی وی ایچ کے حکم پر انکوائری شروع کی گئی ہے۔
تازہ ترین