بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اینٹی کرپشن نے چھاپہ مار کر ایکسائز انسپکٹر کو رنگے ہاتھوں رشوت لیتے گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق دلدار نامی بہاولنگر کے شہری نے ڈائریکٹراینٹی کرپشن کودرخواست دی جس میں بتایاگیاکہ موٹرسائیکل رجسٹریشن کی مد میں ایکسائز انسپکٹر ساجد اس سے رشوت طلب کر رہاہے جس پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے سرکل آفیسر اینٹی کرپشن راناکلیم کو ریڈ کرنے کی ہدایت کی جس پر انسپکٹر راناکلیم سرکل آفیسراینٹی کرپشن نے مجسٹریٹ کے ہمراہ چھاپہ مارکر ایکسائز انسپکٹر بہاولنگر ساجد کودلدار سے 3400روپے لیتے ہوئے گرفتار کرلیا۔ اینٹی کرپشن زرائع کے مطابق موٹرسائیکل رجسٹریشن کی اصل فیس 2800روپے تھی جبکہ مدعی سے 600روپے اضافی وصول کیاگیا۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے جوڈیشل بھجوا دیاگیاہے۔