ملتان(سٹاف رپورٹر،نمائندگان)رحیم یار خان پولیس نےیوم عاشور کی سکیورٹی کیلئے فوج کی3 ، رینجرز کی 5کمپنیوں کی خدمات مانگ لیں،لیہ میں جلوسوں کی مانیٹرنگ کیلئے جدید وین کااستعمال کیا جانے لگا،مظفر گڑھ میں 9اور10محرم کوڈبل سواری پر پابندی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا،ملتان میںسکیو رٹی آلا ت کی فروخت میں تیزی،دکانداروں نے قیمتیں بڑھا دیں، ضلع رحیم یار خان میں سات تا دس محرم الحرام کو 192 جلوسوں اور 153 مجالس اور خصو صاً یوم عاشور کے موقع پر سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لئے پاک فوج کی تین جبکہ پنجاب رینجرز کی پانچ کمپنیوں کی ڈیمانڈ کی گئی ہے ۔ اس سلسلہ میں ڈی پی او رحیم یار خان ذیشان اصغر کی زیر صدارت اجلاس ہوا،ڈی پی او نے بتایا کہ تین کمپنی پاک فوج اور رینج بہاولپور کی جانب سے ایلیٹ پولیس فورس کی سپیشل ٹیم الاٹ ہو چکی ہے جبکہ رینجرز حکام کی جانب سے ڈیمانڈ کی منظوری کے منتظر ہیں ۔ انہوں نے ضلع بھر کے افسران کو ہدایت کی کہ امن امان کی صورت حال ہر صورت برقرار رکھی جائے گی ۔ انہوں نے جلوس کے راستوں کی مکمل سرچ و سویپنگ کے ساتھ ساتھ ، شرکاء کی تلاشی اور اونچے مقامات پر پولیس کے ماہر نشانہ باز اہلکاروں کی تعیناتی کو بھی یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ۔ لیہ میں ضلعی پولیس کی جانب سےمحرم الحرام کے جلوسوں کو سیکورٹی کوردینے کیلئے جدیدکمانڈکنٹرول وین کا استعمال کیاجارہاہے جس میں4سی سی ٹی ویکیمرے جبکہ 01 پی ٹی زیڈ(ریوالونگ)کیمرہ نصب ہے جدیدوین میں ڈرون کیمرے سمیت انٹرنیٹ اور ایل سی ڈی کی بھی سہولت دستیاب ہے، ڈی پی اولیہ کیپٹن(ر)محمدعلی ضیاء نے بتایا کہ جدیدوین کے ذریعے جلوس روٹ پرکسی بھی جگہ سے مانیٹرنگ کی جاسکے گی ۔مظفرگڑھ میں ڈی سی او شوکت علی نے فوجداری کی دفعہ144کے تحت ضلع کی ریونیو حدود میں9اور10محرم کو ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی ہے ۔پاک فوج اور پولیس کے آن ڈیوٹی اہلکار،خواتین اور 12سال سے کم عمر بچے پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ضلع ملتان میں آج 7محرم الحرام کو کل73جلوس برآمد ہوں گے جبکہ 172مجالس ہونگی جن میں سے 13جلوس اور172مجالس اے کیٹگری کے ہوں گے۔ ملتان پولیس کی جانب سے تمام جلوسوں اور مجالس کے لئے سکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے جس کے مطابق 18جی او گشت کی گاڑیاںنگرانی کریں گی ۔1761پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی پر مامور ہوں گے جن میں 3انسپکٹر ،131سب انسپکٹر،164اسسٹنٹ سب انسپکٹرز،53ہیڈ کنسٹیبل اور1410کنسٹیبلان اپنے فرائض انجام دیں گے۔ اس کے علاوہ 11 ریزروز ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں ہائی الرٹ رہیں گی ۔ ملتان پولیس کے علاوہ پاکستان آرمی اور رینجرز کے اہلکار بھی اپنا اہم کردار ادا کریں گے ۔ علاوہ ازیں یوم عاشور کے موقع پرسکیو رٹی کے فو ل پرو ف انتظا ما ت کویقینی بنا نےکے لئے سیکو رٹی آلا ت اور متعلقہ سا ما ن کی فروخت میں تیزی آ گئی ہے۔ملتا ن میں کلو ز سرکٹ کیمرے ،واک تھرو گیٹ ،سیمنٹ کے بلا ک ،خا ردا ر تا روں کی طلب بڑھنے ہر ان کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ بھی کر دیا گیا ہے جس سے شدید مشکلا ت پیدا ہو رہی ہیں ۔ ما رکیٹ میں کئے گئے ایک سروے کے مطا بق گزشتہ ایک ہفتے کے دورا ن ہی کلو ز سر کٹ کیمروں ،وا ک تھر و گیٹ ، خا ردا ر تا روں ، سیمنٹ کے بلا ک ، میٹل ڈٹیکٹر ،سکینرز، بڑی لا ئٹس کی قیمتوں میں ایک سا تھ 25سے 30فیصدکا بے تحا شا اضا فہ کر دیا گیا ہے۔ صا رفین کا کہنا ہے کہ حکو متی سطح پر اشیاء کی قیمتوں پر چیک رکھنے کا نظا م فلا پ ہو کر رہ گیا ہے جس کا فا ئدہ دکا ندار اٹھا رہے ہیں ،سیکو رٹی آلا ت کی قیمتوں میں اضا فہ کا سخت نو ٹس لیا جا ئے اور دکا نداروں کے خلا ف کا رروا ئی کی جا ئے ۔بہاولپور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق وسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت پنجاب نے محرم 2016ء کے سکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کیلئے ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں ، ضلع ملتان کیلئے بنائی جانیوالی کمیٹی کے کنوینر چوہدری ارشد سعید ایڈوائزر سی ایم جبکہ ممبران میں حاجی احسان الدین قریشی ایم پی اے،پیرزادہ شہزاد مقبول بھٹہ ایم پی اے،شوکت حیات بوسن ایم پی اے، رائے منصب علی خان ایم پی اے، رانااعجازاحمد نون ایم پی اے شامل ہیں۔ ضلع لودھراں کیلئے بنائی جانیوالی کمیٹی کے کنوینر عبدالرحمان کانجو ایم این اے جبکہ ممبران میں عامراقبال شاہ ایم پی اے،پیرزادہ محمد جہانگیر سلطان ایم پی اے اور محمد زبیرخان ایم پی اے شامل ہیں۔ ضلع خانیوال کیلئے بنائی جانیوالی کمیٹی کے کنوینر رضاحیات ہیراج ایم این اے جبکہ ممبران میں محمد خان ڈاہا ایم این اے، سیدحسین جہانیاں گردیزی ایم پی اے، چوہدری فضل الرحمان ایم پی اے،رانابابر حسین ایم پی اے،کرم داد واہلہ ایم پی اے شامل ہیں۔ضلع وہاڑی کیلئے بنائی جانیوالی کمیٹی کے کنوینر آصف سعید منہاس منسٹر سپیشل ایجوکیشن جبکہ ممبران میں محمد ثاقب خورشید ایم پی اے، نعیم اختر بھابھہ ایم پی اے،بلال اکبر بھٹی ایم پی اے، چوہدری ارشداحمد آرائیں ایم پی اے شامل ہیں۔ ضلع ڈی جی خان کیلئے بنائی گئی کمیٹی کے کنوینر حافظ عبدالکریم ایم این اے جبکہ ممبران میں سعید عبدالعلیم ایم پی اے،سردارمحمد جمال خان لغاری ایم پی اے، محمودقادرخان ایم پی اے شامل ہیں۔ ضلع راجن پور کیلئے بنائی گئی کمیٹی کے کنوینر سردار شیر علی خان گورچانی ڈپٹی سپیکر جبکہ ممبران میں سردار عاطف حسین مزاری ایم پی اے شامل ہیں۔ضلع مظفرگڑھ کیلئے بنائی جانیوالی کمیٹی کے کنوینر سید ہارون امد سلطان بخاری منسٹر سوشل ویلفیئر جبکہ ممبران میں احمد کریم قصوال لنگڑیال ایم پی اے، حمادنوازخان ٹیپو ایم پی اے،ملک محمد یارہنجرہ ایم پی اے، سردار عامرطلال گوپانگ ایم پی اے شامل ہیں۔ ضلع لیہ کیلئے بنائی جانیوالی کمیٹی کے کنوینر مہر اعجازاحمد اچھلانہ ایم اپی اے،سردار قیصر عباس خان مگسی ایم پی اے، چوہدری اشفاق احمد ایم پی اے شامل ہیں۔ ضلع بہاولپور کیلئے بنائی جانیوالی کمیٹی کے کنوینر صوبائی وزیر امداد باہمی ملک اقبال چنڑ جبکہ ممبران میں قاضی عدنان فرید ایم پی اے، میاں محمد کاظم علی پیرزادہ ایم پی اے، چوہدری خالد محمود ججہ ایم پی اے شامل ہیں۔ضلع بہاولنگر کیلئے بنائی جانیوالی کمیٹی کے کنوینر راناعبدالرؤف ایم پی اے، احسان الحق باجوہ ایم پی اے،شوکت علی لالیکا ایم پی اے،میاں فداحسین ایم پی اے، چوہدری زاہد اکرم ایم پی اے شامل ہیں۔ ضلع رحیم یارخان کیلئے بنائی جانیوالی کمیٹی کے کنوینر چوہدری محمد شفیق منسٹر انڈسٹریز جبکہ ممبران میں مخدوم سید محمد، مسعود عالم ایم پی اے،محمد اعجاز شافی ایم پی اے، مخدوم ہاشم جوان بخت اور محمد عمرجعفر ایم پی اے شامل ہیں۔ضلع فیصل آباد کیلئے بنائی جانیوالی کمیٹی کے کنوینر راناثناء اللہ خان وزیرقانون جبکہ ممبران میں رائے حیدرعلی خان سپیشل اسسٹنٹ، ملک محمد نواز ایم پی اے،شیخ اعجاز احمد ایم پی اے،جعفر علی ہوچا، نعیم اللہ گل ایم پی اے،آزا د علی تبسم ایم پی اے اورراؤ کاشف رحیم شامل ہیں۔