کوئٹہ(آن لائن) کوئٹہ سبی قومی شاہراہ پرڈھاڈر کے قریب پل کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیاگیاجس سے ایف سی اہلکارزخمی اور پل کو شدیدنقصان پہنچا اطلاعات کے مطابق کوئٹہ سبی قومی شاہراہ پر حمید شہید پوسٹ ڈھاڈرکے قریب گزشتہ روز پل کے نیچے نصب دھماکہ خیزمواد پھٹنے سے ایف سی اہلکارزخمی ہوگیا جبکہ پل کو شدید نقصان پہنچا واقعہ کے بعد ٹریفک معطل ہوگئی ۔