دادو میں پولیس نے امام بارگاہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے2 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا ۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔
ایس ایس پی دادو شبیر سیٹھار کے مطابق پولیس نے ضلع دادو کی تحصیل جوہی میں امام بارگاہ کے قریب خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتےہوئے 2مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا ۔ زیر حراست افراد کی کار بھی قبضے میں لے لی گئی ہے جس کی نمبر پلیٹ جعلی بتائی جاتی ہے ۔
ایس ایس پی شبیرسیٹھار کے مطابق زیرحراست ملزمان ایوب پٹھان اور پرویزخان کا تعلق بلوچستان ہے۔