اسلام آباد(نمائندہ جنگ) صدر مملکت ممنون حسین وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو جنوبی ایشیا کا بہترین وزیر خزانہ کا ایوارڈ حاصل کرنے پر مبارک باد دی ہے۔ صدر ممنون حسین نے یہ مبارک باد وفاقی وزیر خزانہ کو ٹیلی فون پر دی اور کہا کہ بہترین وزیر خزانہ کی حیثیت سے یہ انتخاب ان کی پالیسیوں کی کامیابی کا اعتراف ہے ۔ صدر نے توقع ظاہر کی کہ اسحاق ڈار قومی معیشت کے استحکام اور عوام کی خوش حالی کیلئے محنت سے کام کرتے رہیں گے۔