سیالکوٹ (نمائندہ جنگ ) کمشنر گوجرانوالہ، ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ رینج کا ڈی سی او،ڈی پی او اور اراکین کے ہمراہ سیالکوٹ شہرمیں نکالے جانے والے عشرہ محرم کے مختلف جلوسوں کے روٹس کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن کیپٹن(ر) محمدآصف نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ جلوسوں کے روٹس پر صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کئے جائیں ۔ انہوں نے کہاکہ واپڈا کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ جلوس کے روٹس پر لٹکتی بجلی کی تاروں فوری ہٹایا جائے ۔ ریجنل پولیس آفیسر سیالکوٹ محمد طاہر نے ضلعی پولیس کے حکام کو ہدایت کی عشرہ محرم کے جلوسوں اور مجالس کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کی جائے۔انہوں نے اقبال روڈ، بازار کلاں، بڈھی بازار، بہلول دانا دربار اور دربار امام علی الحق ؒ کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر سکیورٹی و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ کمشنر گوجرانوالہ، ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ رینج کو ڈی سی او اور ڈی پی او کی طرف سے کئے گئے انتظامات کے بارے میں بتایا گیا۔