کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)نواں کلی بائی پاس زیارت کراس لنک روڈ پختہ نہ ہو سکا ‘ٹریفک کی روانی متاثر ‘ لوگوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تفصیلات کے مطابق نواں کلی بائی پاس زیارت کراس لنک روڈ کا تعمیراتی منصوبہ چند سال قبل شروع کیا گیاجس پر پل بھی تعمیر کئے جائیں گے دوسری جانب زرغون ہائوسنگ سکیم کو توسیع دیکر روڈ سے منسلک کر دیا گیا اور سڑک پر بجری ڈال دی گئی لیکن اس کی پختہ تعمیر کیلئے اقدامات نہیں کئے جا رہے جس کی وجہ سے ہر طرف گردوغبار ہے اور راہگیروں کو مشکلات در پیش ہیں اہل علاقہ نے بتایا کہ سڑک کے اطراف کئی ہائوسنگ سکیمیں بن گئی ہیں جہاں گھروں و دکانوں کی تعمیر جاری ہے لہذا فوری طور پر پل اور بائی پاس روڈ فوری تعمیر کئے جائیں ۔