وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے محرم الحرام کے موقع پر اسلام آباد پولیس اور انتظامیہ کو سخت سیکیورٹی انتظامات کی ہدایت کی ہے۔
وزارت داخلہ کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے وزارت داخلہ میں محرم الحرام کےبارے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں اسلام آباد پولیس، ضلعی انتظامیہ اور وزارت داخلہ کے سینئر حکام شریک تھے، اجلاس میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں محرم کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔