اکراچی (اسٹاف رپورٹر) فہیم رمضان عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈیولپمنٹ سیریز رینکنگ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے، عبدالصمد آریجو نے انڈر 15 کے سیمی فائنل میں ولید جمشید کو ہرا کر فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ منگل اور بدھ کو عاشورہ کے باعث مقابلوں کا انعقاد نہیں ہوگا۔ جمعرات سے مقابلے معمول کے مطابق ہوں گے۔ مینز سنگلز کے کوارٹر فائنل میں فہیم رمضان نے شیراز بھنڈ کو باسانی 6-0 اور6-1 سے شکست دی، انڈر 15 کے سیمی فائنل میں عبدالصمد آریجو نے ولید جمشید کو 6-3 اور 6-4 سے، انڈر 17 کے سنگلز میں ٹاپ سیڈ طلحہ سہیل نے ولید جمشید کو، انڈر 13 کے کوارٹر فائنل میں ابراہیم نعمان نے عبادالحسیب کو اور مطاہر محمد نے طلحہ امان کو شکست دی۔