• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈر19 کرکٹ: کراچی وائٹ نے حیدر آباد کو زیر کرلیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انٹر ریجنل انڈر 19 کرکٹ ٹور نامنٹ میں پیر کو  میر پور اسٹیڈیم آزاد کشمیر میں کھیلے گئے میچ میں کراچی ریجن وائٹ نے حیدرآباد کو چار وکٹ سے شکست دے دی، فاتح ٹیم نے مطلوبہ اسکور چھ وکٹ پر 207 رنز  بناکر  میچ جیت لیا۔ سید محمد تہامی نے 85 گیندوں پرسات چوکوں کی مدد سے51 رنز بنائے۔ اعظم خان 44،حسن خان 30،محمد زبیر 26،حسن محسن 21 اور عماد عالم نے 22 رنز بنائے۔ ابتہام شیخ نے 50 رنز کے عوض دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ اس سے قبل حیدر آباد کی ٹیم49.3 اوورز میں 206 رنز بناسکی۔ محمد بلال نے45 اور ابتشام شیخ نے42 رنزاسکور کئے۔ اسد ملک نے39 رنز کی اننگز کھیلی، کراچی کی جانب سےحسن خان 24 رنز  کے عوض تین جبکہ عماد عالم نے42 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ 
تازہ ترین