• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان کالج انتظامیہ اور طلباء کےمابین مذاکرات کامیاب

مردان ( نمائندہ جنگ ) مردان کالج انتظامیہ اور متحدہ طلباء محاذ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ،طلباء نے دس روز سے لگائے گئے بھوک ہڑتال کیمپ کو ختم کردیا مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں جماعت اسلامی کے عماد اکبر ،جے یو آئی کے تاج الامین جبل ، اے این پی کے نعیم انور ،قومی وطن پارٹی کے شاہدا نور آفریدی اوردیگر پر مشتمل جرگہ نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کے پرنسپل پروفیسر فیاض علی شاہ سے اور طلباء محاذ کے صدر سجا د ہوتی ،چیئرمین ناصر آفریدی ،جمال خان اور ہارون خان سے الگ الگ مذاکرات کئے جرگہ کی کوششیں رنگ لے آئیں جس پر طلباء نے اپنا دس روز سے مسلسل جاری احتجاج کو ختم کرنے کا اعلان کیا ۔ طلباء کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہاگیاہے کہ کالج انتظامیہ نے ان کے تمام مطالبات تسلیم کرلئے ہیں ۔
تازہ ترین