پشاور ( نیوز رپورٹر ) احتساب عدالت کے جج عاصم امام نے 29ملین روپے کے غیرقانونی اثاثوںمیں مبینہ طور ملوث ضلع ہری پور کے ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسرتوحید الحق کے اثاثے منجمد کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں قومی احتساب بیورو کے ڈائریکٹر نے پہلے ہی اثاثے منجمند کرنے کے احکا مات جاری کیے تھے جس کی گزشتہ پیر کے روز احتساب عدالت نے تو ثیق کردی نیب کے مطابق ملزم توحید الحق ڈی ایف او کے عہدے پر آنے سے قبل کوہستان، سوات، مہمند ایجنسی، بنوں ، ملاکنڈاور یو این ڈی پی سمیت مختلف پراجیکٹس میں محکمہ جنگلات کے کئی اہم عہدوں پرفائز رہ چکے ہیں جنہوں نے دوران ملازمت اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے کروڑوں روپے کے غیر قانونی اثاثے بنائے ہیں جن میں اسلام آباد، ایبٹ آباد اور پشاور کے پوش علاقوں میں پلاٹس او ر قیمتی دکانیں شامل ہیں ملزم کے اثاثوں کے تحقیقات مکمل ہونے اور ڈی جی نیبکی جانب سے اثاثے منجمند کرنے کے بعد فاضل عدالت نے درخواست کو منظور کرتے ہوئے اس کے اثاثے منجمد کرنے کی توثیق جاری کردی ۔