• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آر پی او نےضلع اٹک کادورہ کرکے 8محرم کےجلوس کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

راولپنڈی ( سٹاف رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی نے پیر کوضلع اٹک کادورہ کرکے 8محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر ڈی پی اواٹک زاہد نواز مروت بھی ہمراہ تھے بعد ازاں انہوں نے ڈی پی اوآفس اٹک میں کنٹرول روم اور میڈیا سیل کا بھی دورہ کیا۔دریں اثناءمحمد وصال فخر سلطان راجہ نے محرم الحرام کے سلسلہ میں ریجن بھر میں منعقد ہونے والی حساس مجالس اور جلوسوں کے سکیورٹی انتظامات کو چیک کرنے لئے خصوصی مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جو اے کیٹگریز کی مجالس اور لوسوں کے سیکیورٹی انتظامات کو چیک کر کے تحریری رپورٹ ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی کو دیں گی۔ انسپکٹر سہیل ظفر ضلع راولپنڈی ،انسپکٹر راجہ عبدالرشید کو ضلع اٹک ،انسپکٹر امیر خان کو ضلع جہلم اور انسپکٹر غلام حسین حارث کو ضلع چکوال کی اے کیٹگری کی مجالس اور جلوسوں کے سیکیورٹی انتظاما ت چیک کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔
تازہ ترین