ملتان(سٹاف رپورٹر) ملتان، شجاع آباد شیخوپورہ میں ممکنہ دہشت گردی کی اطلاعات پر سیکورٹی سخت کر دی گئی ، ایجنسیوں کی جانب سے پولیس کو ہائی الرٹ کیا گیا ہےکہ افغانستان سے تربیت یافتہ چار دہشت گرد جن کی عمریں 15سے 20 سال تک ہیں پاکستان میں داخل ہو چکے ہیں جو کہ ملتان، شیخوپورہ، شجاع آباد کے علاقے میں کاروائی کر سکتے ہیں جس پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے،حرم گیٹ کے علاقے میں مشقیں بھی کی گئیں جس میں پولیس اور ایلیٹ فورس نے کاروائی کرنے سے پہلے دہشت گردوں کو پکڑنے لیا جبکہ سول ڈیفنس کے عملے نے بم کو ناکارہ کرنے کی مشق میں حصہ لیا ۔