اسلام آباد(صباح نیوز) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے جنوبی ایشیاء کے بہترین وزیر خزانہ کا ایوارڈ ملنے پر اسحاق ڈار کو مبارکباد دی ہے اسحاق ڈار کو عالمی بینک اور آئی ایم ایف نے سال کا بہترین وزیر خزانہ قرار دیا ہے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ایوارڈ پاکستان کی معاشی بحالی اور اقتصادی استحکام کی کوششوں کا اعتراف ہے انہوں نے مذید کہا ہے کہ اسحاق ڈار کی کوششوں سے اقتصادی بحالی کا اعتراف مالی ادارے کر رہے ہیں عالمی بینک اور آئی ایم ایف کا ایوارڈ ملنے پر اسحاق ڈار تحسین کے مستحق ہیں یقین ہے اسحاق ڈار ملکر اکنامک استحکام کے اقدامات کریں گے میکرو اکنامک استحکام سے عام آدمی کی زندگی میں انقلابی تبدیلی آئے گی۔