• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کوتاجررہنمائوں کی مبارکباد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ایف پی سی سی آئی کے صدر عبدالرئوف عالم نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو جنوبی ایشیاء کا بہترین وزیر خزانہ کا ایوارڈ ملنے پر انھیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس انعام کے حقدار ہیں کیونکہ انھوں نے ایک ڈوبتی ہوئی معیشت کو نہ صرف مسائل سے نکالا بلکہ اسے ترقی کے راستے پر بھی ڈال دیا ہے۔دریں اثنا کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر اور صدر مسعود نقی نے بھی برطانوی ادارے کی جانب سے  وزیر خزانہ اسحق ڈار کو 2016کے لیے جنوبی ایشیا کا بہترین وزیر خارجہ قرار دیے جانے پر مبارک باد پیش کی ہے۔ 
تازہ ترین