• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذاتی مقاصد کیلئے لوگوں کو غلام بنانیوالوں کا دور ختم ہو چکا، سراج الحق

Era Of Those Making People Slave For Vested Interests Ended Sirajul Haq
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہےکہ ذاتی مقاصد کے لیے لوگوں کو غلام بنانے والوں کا دور ختم ہوچکا ہے۔

جماعت اسلامی کے زیراہتمام نارتھ کراچی کی مسجد الہدیٰ میں تربیتی کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہناتھا کہ جماعت اسلامی لوگوں کو جنت کے راستے پر لانا چاہتی ہے، اسی لئے بڑی تعداد میں لوگ اس میں شامل ہورہے ہیں۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ ان کا کام صرف ووٹ لینا نہیں بلکہ ووٹرز کی اصلاح کرنا بھی ہے، انہوں نے کہا کہ آنے والا وقت جماعت اسلامی کا ہے۔
تازہ ترین