• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کربلا میں لازوال قربانی پیش کی گئی ، پرویز خٹک

Big Sacrifice Given In Karbala Says Parvaiz Khatak
خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ نے ظلم و جبر کے خاتمے کے لیے میدان کربلا میں لازوال قربانی پیش کی جس کی روئے زمین پر مثال ممکن نہیں۔

یوم عاشور کے موقع پر پیغام میں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ حضرت امام حسین نے یزید اور اس کے حواریوں کو راہ راست پر لانے کے لیے انہیں امن کا پیغام دیا ۔

حضرت امام حسین اور ان کے رفقاء کی قربانی نے حیوانیت اور انسانیت کے درمیان ایک حد قائم کر دی ، پرویز خٹک کا مزید کہنا ہے کہ ظلم کے سامنے سینہ سپر ہونا اور مظلوم کی مدد کرنا شہداء کربلا کی قربانی کا اصل فلسفہ ہے ۔
تازہ ترین