کراچی (اسٹاف رپورٹر) موچکو تھانے کی حدود مشرف کالونی سو کوارٹر میں جمعرات کی شام نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا ، اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو سول اسپتال پہنچایا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔ ایس ایچ او ارشاد انعام جونیجو کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت 30 سالہ محمد اسماعیل ولد عبدالخالق کے نام سے ہوئی ہے ۔مقتول اورنگی ٹاؤن فقیر کالونی کا رہائشی تھا اور اپنے بھائی سے ملنے کیلئے مشرف کالونی آیا تھا ۔