کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ جذبہ جہاد اور شوقِ شہادت کا مقابلہ دنیا کی کوئی طاقت نہیں کر سکتی ،جذبہ جہاد ہی کو سرد کر نے کے لیے امریکہ عالم ِ اسلام میں نصابِ تعلیم کو تبدیل کر نے کی کوشش کر رہا ہے۔ امام حسینؓ کی شہادت میں یہ پیغام پوشیدہ ہے کہ مسلمان راہ حق میں سر کٹا تو سکتا ہے جھکا نہیں سکتا ۔ظالمانہ نظام ہی تمام مسائل کی جڑ ہے ۔جماعت اسلامی کی قیادت ہی کرپٹ نظام کا خاتمہ کرسکتی ہے ۔ عوام ظالمانہ نظام کے خاتمے اور کرپٹ قیادت سے نجات کے لئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع جنوبی کے تحت پٹھان مسجد موسیٰ لین لیاری میں منعقدہ ایک روزہ تربیتی اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔