ڈیرہ غازی خان (نمائندہ جنگ) قتل کے مقدمہ میں ملوث بیٹے کو کو سزائے موت جبکہ باپ کو عمر قید کی سزا کا حکم سنایا گیا ہے استغاثہ کے مطابق بلاک 48کے رہائشی محمد اسحاق چانڈیہ نے تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرایاتھا کہ اس کا بیٹا عثمان چانڈیہ اپنے دوستوں کےہمراہ محلے میں کھیل رہا تھا کہ ان کی بال ریٹائرڈ ڈی ایس پی پولیس عبدالکریم کے گھر چلی گئی مقتول عثمان چانڈیہ نے جب ان کے گھر جا کر بال کی واپسی کا مطالبہ کیا تو ملزم عبدالکریم اور اس کا بیٹا ملزم محمد علی مشتعل ہو گئے اور محمد علی نے والد عبدالکریم کی ایماء پر عثمان چانڈیہ کو پسٹل سے فائر مار دیا جس پر وہ شدید زخمی ہونے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا پولیس تھانہ سٹی نے چالان مکمل کر کے عدالت میں پیش کیا جس پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فواد عارف نے جرم ثابت ہونے پر محمد علی کو سزائے موت اورچار لاکھ روپے جرمانہ جبکہ عبدالکریم کو عمر قید اور ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا ہے ۔ عدم ادائیگی جرمانہ پر ملزمان کو مزید چھ ماہ قید بھگتنا ہو گی ۔