بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) بصارت کے عالمی دن کے موقع پر واک کاانعقاد‘ واک کی قیادت پروفیسرڈاکٹراعجازلطیف نے کی ۔بہاولپور میں عالمی بصارت ڈے کے حوالے سے خصوصی واک کا اہتمام کیا گیا واک قائداعظم میڈیکل کا لج سے شروع ہو کر سر کلر روڈسے ہوتی ہوئی بہاول پور وکٹوریہ ہسپتال کے شعبہ آئی وارڈ پر اختتام پذیر ہوئی واک کی قیادت انچارج شعبہ آئی وارڈ پروفیسر ڈاکڑ اعجاز لطیف نے کی جبکہ پرنسپل کیو ایم سی پروفیسر جلال حیدر رضوی ‘ ڈاکٹرمحمدیونس طاہر سمیت ڈاکڑز اور سول سوسائٹی کے اہم افراد نے شرکت کی اس حوالے سے پروفیسر ڈاکڑ اعجاز لطیف نے شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے کہا واک کا مقصد عوام میں آنکھوں کی ایسی بیماریوں کے بارے میں شعور اجاگر کر نا تھا جو بروقت اور مناسب علاج سے ختم ہو سکتی ہیں ڈاکٹریونس طاہرنے کہا کہ بصارت کتنی بڑی نعمت ہے اس کااندازہ صرف وہ ہی لگاسکتے ہیں جو اس نعمت سے محروم ہیں۔