لاہور (نمائندہ جنگ) کائونٹر ٹیرازم ڈپارٹمنٹ کے ساتھ مقابلہ میں تحریک طالبان، القاعدہ اور داعش سے تعلق رکھنے والے 8دہشت گرد ہلاک ہو گئے تاہم 3دہشت گرد فرار ہونے ہو گئے۔ معلوم ہوا ہے کہ سی ٹی ڈی ملتان کو خفیہ اطلاع ملی کہ کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 11 دہشت گرد محرم کے ایام میں شجاع آباد ملتان کے جلوسوں پر دہشت گردی کرنا چاہتے ہیں جس پر سی ٹی ڈی ملتان نے ڈیرہ غازی خان کے علاقہ ٹونمیTonmiروڈ پر چھاپہ مارا تو تمام دہشت گرد موجود تھے جنہیں سی ٹی ڈی نے خبردار کیا کہ وہ ہتھیار ڈال دیں لیکن دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی پر فائرنگ شروع کر دی جس پر دونوں اطراف سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 8دہشت گرد ہلاک ہو گئے جن سے 3 ہینڈ گرنیڈ،1 آٹو میٹک رائفل،4 پسٹل 30 بور کے برآمد ہو ئے۔ تاہم سی ٹی ڈی نے ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت نہیں بتائی۔