• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چند پارلیمنٹرین، کچھ فوجی افسر، کچھ صحافی اور چند وکلا ءخود کو قانون سے بالاتر سمجھنا ترک کردیں، چوہدری نثار

اسلام آباد( ایوب ناصر، نمائندہ جنگ) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہاکہ پاکستان کے چند پارلیمنٹرین، کچھ فوجی افسر،کچھ صحافی اور چند وکلا ءاپنے آپ کو قانون سے بالاتر سمجھنا ترک کردیں تو ہمارے تمام مسائل حل ہوجائیں گے۔یہ بات انہوں نے  میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے  کہی۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کی تنقید سے نہیں گھبراتے لیکن یہ خواہش ضرور ہے کہ جو خبر دی جارہی ہے اس کی حساسیت اور حقائق کو ضرور سامنے رکھنا چاہیے۔
تازہ ترین