• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ججز نظر بندی کیس، پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار

اسلام آباد (این این آئی)انسداد دہشت کی خصوصی عدالت کے جج سہیل اکرام نے ججز نظر بندی کیس میں سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے سماعت 22 نومبر تک ملتوی کر دی۔ پولیس کی جانب سے اس حوالے سے رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پولیس نے مشرف کے چک شہزاد فارم ہائوس پر چھاپہ مارا ہے جس پر معلوم ہوا کہ ملزم پرویز مشرف بیرون ملک ہیں۔ سابق صدر پرویز مشرف کو سابق چیف جسٹس سمیت اعلیٰ عدلیہ کے ججز کو ان کے گھروں پر نظربندرکھنے کا الزام ہے۔ عدالت نے مقدمہ کی مزید سماعت 22 نومبر تک ملتوی کر دی ہے۔جمعرات کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سہیل اکرام نے ججز نظر بندی کیس کی باقاعدہ سماعت کا آغاز کیا۔  سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل کے بیرون ملک ہونے پر جونیئر وکیل عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ پرویز مشرف کے وکیل بیرون ملک ہیں‘ وقت دیا جائے۔ سرکار کی طرف سے پبلک پراسیکیوٹر عامر ندیم تابش پیش ہوئے۔
تازہ ترین