• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر: تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف نساسک ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ

سکھر (بیورو رپورٹ) محکمہ نساسک سٹی کے ملازمین کی جانب سے تین ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرے کی قیادت محمد نواز ، عارف حسین نے کی۔ مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ انہیں ہر ماہ 12ہزار ورپے تنخواہ ملتی ہے جبکہ نساسک افسران کی جانب سے تنخواہ میں سے دو ہزار روپے کٹوتی کی جاتی ہے اس کے باوجود تین ماہ کی تنخواہیں نہیں دی گئیں جس کے باعث ملازمین کے گھروں میں فاقہ کشی کی صورتحال ہے۔ ہماری حکام بالا سے اپیل ہے کہ تین ماہ کی تنخواہیں ادا کی جائیں تاکہ ملازمین میں پھیلی ہوئی بے چینی ختم ہو سکے۔
تازہ ترین