• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر : پولیس کی زیادتیوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

سکھر (بیورو رپورٹ) خیرپور کے علاقے نارا کینال کے رہائشی چانگ برادری کے افراد نے پولیس کی زیادتیوں کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں خواتین بھی شامل تھیں۔ مظاہرین خیرپور پولیس کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے۔ مظاہرے کی قیادت مشتاق ، اصغر علی ودیگر نے کی۔مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ ایس ایچ او نارا کینال ان کے مچھلی کے فارم پر قبضہ کرنے کی کوشش کررہا ہے اور ہمیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں ، پولیس کو بھی شکایت کی ہے ، لیکن پولیس مذکورہ ایس ایچ او کے خلاف کارروائی کے بجائے ہمارے خلاف کارروائیاں کررہی ہے اور ہمیں ہراساں اور پریشان کیا جارہا ہے۔ہماری بالا حکام سے اپیل ہے کہ خیرپور پولیس اور ایس ایچ او نارا کینال کی زیادتیوں کا نوٹس لے کر ان کے خلاف کارروائی کی جائے اور ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔
تازہ ترین