• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری نثار کا اسلام آباد میں بڑے چوراہوں پر ٹریفک جام کا نوٹس

 اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے وفاقی دارالحکومت میں رش کے اوقات میں مختلف بڑے چوراہوں پر ٹریفک جام کا سخت نوٹس لیتے ہوئے نادرا اور اسلام آباد ٹریفک پولیس کو ہدایت کی ہے کہ ٹریفک کو رواں دواں رکھنےکیلئے ایک جامع ڈیجیٹل پلان پیش کیا جائے تاکہ تمام شہریوں بالخصوص جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد کے مابین روزانہ کی بنیاد پر سفر کرنے والوں کی مشکلات کم ہوسکیں۔ جمعہ کو وزارت داخلہ کے ترجمان کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے اس حوالے سے نادرا اور اسلام آباد ٹریفک پولیس کو ہدایت کی ہے کہ جڑواں شہروں کے درمیان چلنے والی گاڑیوں کیلئے اسلام آباد ہائی ویز کےداخلی و خارجی راستوں پر علیحدہ لینز بنانے کیساتھ ای ٹیگ سسٹم متعارف کرایا جائے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹریفک سسٹم کے تحت ڈیجیٹل سائن بورڈز جبکہ آئی ٹی پی ریڈیو سٹیشن کو ایک روٹ انفارمیشن سروس کے ذریعے سڑک استعمال کرنے والوں کو ٹریفک کی صورتحال سے آگاہ رکھا جانا چاہئے۔  
تازہ ترین