مردان ،(ایم بشیرعادل سے ) جے یو آئی کے سربراہ مولا فضل الرحمان نے جمعہ کے روز ریلوے گراؤنڈ میں منعقدہ مفتی محمود کانفرنس سے خطاب کیا مفتی محمود کانفرنس کے لئے دوبجے کا وقت مقرر تھاتاہم مولانا فضل الرحمان 4:15بجے پہنچے حاضری کے لحاظ سے کانفرنس کے منتظمین کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے مولانا نے اپنے مخصوص انداز میں پنڈال کی طرف سے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے خلاف نعرہ بازی کے جواب میں کہاکہ پرویز خٹک وہ دبلے پتلے ہیں جاذب نظر شخصیت ہیں لوگ دیکھتے ہیں تو ان پر عاشق ہوجاتے ہیں مولانافضل الرحمان نے پشتو اور اردو میں تقریر کی الیکٹرانک میڈیا نے ان کی تقریر براہ راست نشر کی ۔ مولانا فضل الرحمان نے اپنے خطاب میں موجودہ سیاسی صورتحال پرگفتگو نہیں کی البتہ فاٹا اصلاحات پر اپنے موقف کو دہرایا مولانا موصوف نے کشمیر کا ذکر صرف ایک فقرے میں کیا کہ اس وقت کشمیر یوں کی نظریں جے یو آئی پر مرکوز ہیں کانفرنس میں شرکاء ٹولیوں اور جلوسوں کی شکل میں مختلف علاقوں سے پہنچے ریلوے گراؤند میں منعقدہ کانفرنس کے باعث مردان نوشہرہ روڈ کو بند کردیاگیاتھا جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنارہا پولیس کی بھاری نفری کے علاوہ جے یو آئی کے رضا کاروں کی بھی ڈیوٹیاں لگائی گئی تھیں کانفرنس میں صوبائی حکومت اور تحریک انصاف کے خلاف نعرہ بازی کی گئی ۔ سٹیج پر بیٹھے رہنما اورکارکن مولانا کے ساتھ سلفیاں بناتے رہے