محکمہ صحت پنجاب کےترجمان کاکہناہےکہ بے نظیر بھٹو اسپتال راولپنڈی میں فائرنگ کا مقدمہ دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کرکےتمام ملزموں کو گرفتار کیاجاچکاہے۔
حکومت کی جانب سے فوری اورمؤثر کارروائی کے بعد وائی ڈی اے کی جانب سے ہڑتال کا جواز نہیں رہتا۔
لاہورسےجاری بیان میں ترجمان محکمہ صحت پنجاب نےکہاکہ بے نظیر بھٹو اسپتال راولپنڈی میں 2متحارب گروپوں میں فائرنگ کامقدمہ گزشتہ رات ہی درج کرادیاگیاتھا۔
مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیںجبکہ پولیس تمام ملزموں کوگرفتاربھی کرچکی ہے۔