• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اشتعال انگیز تقریر،فاروق ستار کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

Inflammatory Speech Non Bailable Arrest Warrants Issued For Farooq Sattar
کراچی میں انسداد دہشت گردی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر کے 28 مقدمات کی سماعت میں بانی ایم کیوایم اور سربراہ ایم کیوایم پاکستان فاروق ستار سمیت دیگر رہنماؤں کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کردیے۔

عدالت نے 2 مقدمات میں پولیس فائل پیش نہ کرنے پر انسپکٹر عبدالواسع جوکھیو اور انسپکٹر اصغر سر ہندی کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے علاقہ ایس ایس پی کو دونوں افسران کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

دوران سماعت میئر کراچی وسیم اختر کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے میں نامزد ملزمان فاروق ستار ، خالد مقبول صدیقی جیل سے باہر ہیں جبکہ ان کاموکل جیل کے اندر ہے، جس پرعدالت نے وکیل سے سوال کیا کہ آپ کو ان کی آزادی پر اعتراض ہے ؟ آپ چاہتے ہیں کہ وہ بھی پکڑے جائیں ؟ جس پر وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کی عدم گرفتاری پر نہیں وسیم اختر کے اندر رہنے پر اعتراض ہے ۔

پولیس نے عدالت کو بتایا کہ بانی ایم کیوایم نے قومی سلامتی کے خلاف تقریر کرکے ضرب عضب اور کراچی آپریشن کو متاثر کرنے کی کوشش کی، جس پر عدالت نے بانی ایم کیوایم ، فاروق ستار ، خالد مقبول صدیقی ، ریحان ہاشمی سمیت دیگر کے پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتار جاری کرکے ملزمان کو 12 نومبر کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے میئر کراچی وسیم اختر کی ایک مقدمے میں ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا ہوا ہے۔
تازہ ترین