• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
’’میاں مٹھو! چُوری کھاؤ گے؟‘‘
میرے دوست کاشف نے طوطے کو چمکارا۔
’’طوطا باتیں کرنا سیکھ جاتا ہے
لیکن پنجرہ کھلا رہ جائے تو پُھر سے اڑ جاتا ہے۔‘‘
اس نے بتایا۔
پھر کیوتروں کے پر سہلائے۔
’’کبوتر وفا دار پرندہ ہے۔
لمبی اڑان لے کر واپس آجاتا ہے۔‘‘
کاشف نے آگاہ کیا۔
پھر اذس نے اپنے لڑاکا مرغے کو شہہ دی۔
مرغا گردن پُھلاکر کاٹنے کو دوڑا۔
’’ہر جانور کے ساتھ
الگ طرح کا سلوک کرنا پڑتا ہے۔
الگ زبان بولنی پڑتی ہے۔‘‘
کاشف نے دانش وروں جیسا لہجہ اختیار کیا۔
میں نے کہا،
’’ہر انسان کے ساتھ بھی۔‘‘
تازہ ترین