پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے آج تاریخ ساز ریکارڈ قائم کیا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کا مثبت آغاز ہوا، انڈیکس تاریخی ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 73 ہزار کی سطح عبور کر گیا تاہم بعد میں نیچے آتے ہوئے منفی رجحان کا شکار ہو گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں انڈیکس نے آج تاریخ ساز ریکارڈ 558 پوائنٹس کے اضافے سے 73 ہزار 300 پر پہنچ کر بنایا۔
بعد میں رجحان منفی ہونے کے بعد 100 انڈیکس 512 پوائنٹس کم ہو کر 72 ہزار 230 پر آ گیا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 72 ہزار 742 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
انٹر بینک میں آج کاروباری ہفتے کے آغاز میں ڈالر صرف 1 پیسے مہنگا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 1 پیسے کے اضافے سے 278 روپے 40 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 39 پیسے کا تھا۔