گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) اروپ میں 4دوستوں نے اینٹیں مار مار کر اپنے ہی دوست کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ نعش نہر کے قریب پھینک کر فرار ہو گئے مقامی زمیندار استخار احمد گورائیہ دوستوں کے انصر ، منیر ، اشرف اور عابد کیساتھ نہر کنارے بیٹھے ہوئے تھے کہ کسی بات پر آپس میں جھگڑا ہو گیا اس دوران چاروں دوستوں نے اینٹیں مار مار کر استخار احمد گورائیہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور خود گھروں کو بھاگ گئے استخار احمد گورائیہ کے گھر والے رات بھر اپنے بیٹے کو تلاش کرتے رہے کہ اگلے روز راہگیروں نے نعش کو خون میں لت پت دیکھا تو ان کے گھر والوں کو اطلاع کی پوسٹمارٹم کے بعد نعش کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا مقتول پٹواری محمد نواز گورائیہ کا چھوٹا بھائی تھا مقتول کی بیوہ عتیقہ استخار کی رپورٹ پر ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ ایک ملزم منیر احمد کو گرفتار کر کے کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔