گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) 22اکتوبر سے شروع ہونے والے امتحان انٹرمیڈیٹ (سپلیمنٹری) 2016ء کے انعقاد کے سلسلہ میں تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں گوجرانوالہ بورڈ نے ضلعی اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز کی سطح پر کنٹرول رومز قائم کر دیئے ہیں۔مین کنٹرول روم بورڈکیمپس فون نمبر 055-9200752-55‘گورنمنٹ اقبال ہائی سکول گوجرانوالہ گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول ‘وزیر آباد‘ گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1کامونکی‘گورنمنٹ ڈگری کالج نوشہرہ ورکاں ‘گورنمنٹ ماڈل ہائر سیکنڈری سکول حافظ آباد نزد بس سٹاپ‘گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1پنڈی بھٹیاں‘ گورنمنٹ جامع سکول گجرات‘گورنمنٹ ہائی سکول کھاریاں‘ گورنمنٹ ہائی سکول سرائے عالمگیر‘ گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول منڈی بہاؤالدین‘ گورنمنٹ ہائی سکول ملکوال‘گورنمنٹ پائیلٹ سیکنڈری سکول پھالیہ‘گورنمنٹ جامع سکول سیالکوٹ‘گورنمنٹ کرسچین ہائی سکول ڈسکہ‘گورنمنٹ ڈگری کالج پسرور‘گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول سمبڑیال‘گورنمنٹ کالج آف کامرس نارووال‘گورنمنٹ ہائی سکول شکر گڑھ‘ گورنمنٹ ہائی سکول ظفروال شامل ہیں۔