جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے کی سازش کررہا ہے، یہ سرزمین ہماری ہے، کوئی مائی کا لال اس پر قبضہ نہیں کرسکتا، چین پاکستان سے دوستی کررہا ہے اور امریکا غلام بنانا چاہتا ہے۔
خضدار کے بزنجو اسٹیڈیم میں امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مغربی اور سیکولر دنیا اسلام کو بدنام کررہی ہیں، مذہب کے نام پر بندوق اٹھانے والے مذہب کو غلط شناخت دے رہے ہیں، امریکا پاکستان کو توڑنے کے منصوبے پر کام کررہا ہے، بلوچستان کے لوگوں کے حقوق کوئی غصب نہیں کرسکتا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ چین پاکستان میں بہت بڑی سرمایہ کاری کررہا ہے، چین سے پہلے خیرسگالی کی دوستی تھی، اب اقتصادی دوستی ہے، چین دوستی کررہا ہے، امریکا غلام بنا نا چاہتا ہے۔