• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانگھڑ: بلدیاتی مسائل کے فوری حل کیلئے شکایت سیل قائم

سانگھڑ (نامہ نگار ) بلدیاتی مسائل کے فوری حل کے لیے بلدیہ سانگھڑ نے اپنے دفتر میں شکایت سیل قائم کردیا ہے۔ شکایت سیل میں 17 گریڈ کے ایک افسر سمیت فائر بریگیڈ، ڈرینج اور فراہمی آب سے متعلق عملہ کوبھی تعینات کیا گیا ہے۔ چئیرمین بلدیہ سانگھڑ دلبر خان نظامانی کا کہناہے کہ اس شکایت سیل کے قیام سے شہری گھر بیٹھے اپنے گلی محلوں کے بلدیاتی مسائل حل کراسکیں گے۔ ٹیلیفون پر شکایت موصول ہونے پر متعلقہ عملہ موقع پر جاکر شکایت دور کرنے کا پابند ہوگا۔ اس شکایت سیل کا افتتاح سابق رکن سندھ اسمبلی رئیس علی غلام نظامانی نے کیا۔ شکایت سیل کا نمبر 0235920238 ہے جس پر شہری اپنا مسئلہ درج کراسکتے ہیں۔
تازہ ترین