• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرٹس کونسل میں سندھی مصوروں کے فن پاروں کی نمائش کی جائیگی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آرٹس کونسل آف پاکستان کے فائن آرٹس کمیٹی کی جانب سے سندھی مصوروں کے فن پاروں کی تین روزہ نمائش کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔تین روزہ نمائش 18 اکتوبر سے 20 اکتوبر تک آرٹس کونسل کے منظر اکبر ہال میں ہوگی ،جس میں سندھ سے تعلق رکھنے والے مشہور مصوروں کے فن پاروں کی نمائش کی جائے گی۔آرٹس کونسل آف پاکستان کی فائن آرٹس کمیٹی کی چیئر پرسن قدسیہ اکبر کا کہنا ہے کہ اس نمائش کا مقصد صوبے میں مصوروں کو پزیرائی بخشنا ہے۔اس نمائش میں کراچی سمیت سندھ کے نئے اور نامور آرٹسٹوں کے فن پارے نمائش کے لئے پیش کئے جائیں گے ،جس میں مصوروں کی مختلف موضاعات پر مبنی تخلیقات شامل ہوںگی۔
تازہ ترین