• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری نثار کو ڈاکٹروں کا ہرنیہ کا فوری آپریشن کا مشورہ

اسلام آباد( ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار) معلوم ہوا ہے کہ ڈاکٹروں نے وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کو ہرنیہ کا فوری آپریشن کرانے کامشورہ دے دیا ہے۔ وزیر داخلہ نے ہفتہ کوپمز میں اپنی آنکھوں کا معائنہ کرایا تھا جبکہ وزیر خزانہ اسحق ڈار نے آنکھوں کے معائنہ کے علاوہ بلڈ ٹیسٹ بھی کروایا تھا۔ ذرائع کے مطابق پمزکے دورہ کے دوران وزیرداخلہ نے الٹرا سائونڈ کرایا جس کی رپورٹ میں ہرنیہ کی نشاندہی ہوئی اور ڈاکٹروں نے انہیں فوری آپریشن کا مشورہ  دیا ہے۔ امکان ہے کہ وزیر داخلہ آئندہ دنوں میں آپریشن کیلئے ہسپتال میں داخل ہوجائیں گے۔ 
تازہ ترین