• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر کے عوام کو پانی بجلی اوردیگر بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں ٗ بی این پی

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)بلوچستان نیشنل پارٹی کے ممبران مرکزی کمیٹی میرنذیر احمد خان کھوسو واجہ یعقوب بلوچ وجہ عبدالغفور بلوچ مرکزی کونسلر حیدر بلوچ رفیق بلوچ سعید جمالی اور کامریڈ نور پندرانی نے مشترکہ بیان میں گزشتہ دنوں گوادر میں ہونیوالے جلسہ عام کوتاریخی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے ان رہنمائوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کی طرف سے 10جنوری 2016ء کو اسلام آباد میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں ملک کی تمام پارٹیوں کی طرف سے منظور ہونیوالی متفقہ قرار دادوں پر من و عن عمل کرکے سی پیک منصوبے کو کامیاب بنایا جائے انہوں نے کہا کہ آج بھی گوادر کے عوام پینے کے پانی بجلی اوردیگر بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں جبکہ الیکٹرانک میڈیا میں گوادر کے ترقی کے دعوئوں نےپوری دنیا کو حیران کردیا ہے جبکہ حقائق اس کے بالکل برعکس ہیں ان رہنمائوں نے گوادر کے جلسہ عام کے کامیاب انعقاد پر ضلعی عہدیداروں کارکنوں ایم این اے سید واجہ عیسیٰ نوری میر حمل کلمتی اور گوادر کے غیور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سبی اور نصیر آباد ڈویژن میں بھی پارٹی سربراہ سردار اختر جان مینگل اورمرکزی رہنمائوں کے دورے کے دوران یہاں کے عوام ان کاشاندار استقبال کریں گے۔
تازہ ترین